اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اقصادی راہداری سے پاکستان کو یقیناً فائدہ ہوگا‘

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں آپ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے تحفظات تو سنے ہی ہونگے اور یہ بھی کہ وفاقی حکومت انھیں دور کرنے کے لیے کیا کوششیں کر رہی ہے۔ تاہم معاملہ خاصا گھمبیر اور الجھا ہوا لگتا ہے۔ اسی گھتی کو سلجھانے اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ہمارے ساتھی عمر آفریدی نے اسلام آباد میں قائم سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر عابد سُلہری سے بات کی اور ان سے پہلے تو یہ پوچھا کہ کیا یہ منصوبہ پاکستان کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا؟