اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستانی لہنگے، شرارے بہت پسند ہیں‘

برطانيہ ميں پاکستانی اور انڈین نژاد جوڑے اپنی شادیوں پر سالانہ تین ارب پاؤنڈز سے زیادہ کا خرچہ کرتے ہیں۔ ہر جوڑا اوسطاً اپني شادي پر پچاس ہزار پاؤنڈ تک خرچ کرتا ہے۔ برطانیہ میں بالی وڈ سٹائل کی شادیاں دیکھ کر اب انڈین ڈیزائنرز نے بھی یہاں کا رخ کیا ہے۔ اتوار کو لندن کے مشہور ڈورچیسٹر ہوٹل میں آشنی اینڈ کو کي طرف سے ملبوساتِ عروسی کا ایک شو منعقد کيا گيا جس ميں انڈیا سے آئے ہوئے بڑے فیشن ڈیزائنرز جيسے منیش ملہوترا، سبیا ساچی اور انجو مودی نے بھي شرکت کي۔