اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برطانوی مسلمان کمیونٹی سے اپیل کے بچوں کوگود لیں

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں چائلڈ کیئر میں بھیجے جانے والے بچوں کی تعداد 30 سال میں سب سے زیادہ ہےاور ملک میں دیکھ بھال کرنے والے خاندانوں کی فوری ضرورت ہے۔ اس ہفتے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’برنارڈوز‘ نے بچوں کو گود لینے اور دیکھ بھال کے ليے آگاہی کی مہم شروع کی ہے، اور نسلی اور اقلیتی خاندانوں سے خاص اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو گود لینے اوراپنانے میں آگے بڑھیں۔ بر نارڈوز کے بقول برطانیہ کی ایشیائی اور مسلمان کمیونٹی میں يہ رحجان بہت کم ہے۔