اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بیس لاکھ کے شہر میں صرف پانچ ہزار لوگ

دس سال قبل سعودی عرب نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ایک بہت بڑے شہر کي تعمیر کے منصوبے کا آغاز کيا تھا۔’کنگ عبداللہ اکنامک سٹی‘ نامی اس منصوبے پر اب تک اربوں ڈالر خرچ ہو چکے ہیں اور یہاں 20 لاکھ افراد کو آباد کیا جائے گا ليکن فی الحال یہاں صرف پانچ ہزار افراد بسے ہیں۔ سوال يہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور سعودی معیشت کی غیر یقینی صورتحال میں کیا یہ منصوبہ کامیاب ہو سکے گا۔ بی بی سی کے سٹیون سیکر کي رپورٹ حسين عسکري کي زباني