نیو ہیمپشائر
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نیو ہیمپشائر میں ووٹنگ جاری

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں رپبلکن اور ڈیموکریٹِک پارٹیوں کی جانب سے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں پیش پیش ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ آئیووا کے مقابلے میں یہاں بہتر نتائج کی امید کر رہے ہیں۔

آئیووا میں سینیٹر ٹیڈ کروز کو فتح حاصل ہوئي تھی۔ ہمیپشائر کے شہر مینچسٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ریلی میں ہمارے نامہ نگار برجیش اپادھیائے موجود تھے اور اُنہوں نے ریلی کا حال کچھ یوں بیان کیا۔