اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا مسلمان مسالک کلیساؤں کی طرح متحد ہوسکتے ہیں؟

دنیا کے دو اہم عیسائی مسلکوں کے درمیان کیوبا میں ہونے والے تاريخی مذاکرے میں پوپ فرانسس اور قدامت پسند روسی چرچ کے سربرہ پیٹریارک کیرل نے مسیحی اتحاد کو بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ کیا ایسی قربت اور اتفاق مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان ممکن ہے اور اگر ہے تو کیسے؟ اس موضوع پر بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی نے امریکہ میں قائم ڈیلاور یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر مقتدر خان سے بات کی۔