اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’شہرت ملے نہ ملے، مجھے کام کرنا ہے‘

سارہ حیدر نے اپنے کیریئر کا آغاز کوک سٹوڈیو میں ’بیک اپ‘ سنگر کی حیثیت سے کیا، لیکن جب انھوں نے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے ساتھ ماضی کے گلوکار احمد رشدی کے مشہور گانے ’اے دل کسی کی یاد میں ہوتا ہے بے قرار کیوں‘ گایا تو سارہ حیدر خود شائقین کی نظروں میں آ گئیں۔

اور پھر گلوکاری کی دنیا میں سارہ حیدر کا نام کسی کے لیے اجنبی نہ رہا اور سنہ 2015 میں انھیں لکس سٹائیل ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔ حال ہی میں ان کا ایلبم نوجوان نسل میں خاص مقبول ہوا ہے۔

سارہ حیدر کے ساتھ ہماری ساتھی فی فی ہارون کی گنتگو سنیے۔