اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جنگی جرائم کے الزام کی تردید

روس نے شام میں ہسپتالوں پر بمباری کے واقع کے بعد لگنے والے جنگی جرائم کے الزامات کی تردید کی ہے۔ شام کے شمالی علاقے میں پیر کو فضائی حملوں میں ایک سکول اور چار ہسپتالوں کو نشانہ بنایاگیا تھا جن میں پچاس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فرانس اور ترکی نے ان حملوں کو جنگی جرم قرار دیا تھا۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے ان حملوں کی ذمہ داری روسی فضائیہ پر عائد کی تھی۔