اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب کار بم دھماکہ

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نےانقرہ میں ہونے والے دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث نو افراد کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے شام میں موجود کرد ملیشیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان دھماکوں کے پیچھے ہے۔ کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے 28 افراد میں سے 26 سپاہی تھے۔