اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لکھنؤ: چکن کاری کے فن کو خطرہ

انڈيا کی ریاست اتر پردیش کا شہر لکھنؤ خوبصورت چکن کاری کے لیے مشہور ہے اور کئی نسلوں سے کپڑوں پر ہاتھ سے کی جانے والی کشیدہ کاری کا یہی فن وہاں کے کئي باشندوں کی روزی روٹی رہا ہے۔ لیکن اب مشین سے ہونے والی ہوبہو اور سستی کڑھائی کے عام ہونے کے سبب نہ صرف اس خوبصورت اور روایتی فن بلکہ اس ہنر کو زندہ رکھنے والوں کی بقا کو بھي خطرہ ہے۔ یوگیتا لمائے کی رپورٹ پيش کر رہی ہیں نصرت جہاں۔