اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مذہب کو سیاست میں نہ ملائیں‘

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق دارالحکومت تہران میں اصلاح پسندوں کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ہے اور تمام تیس نشستوں پر قدامت پسندوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خطے کی ایک اہم طاقت ہونے کی وجہ سے ایران کا مشرق وسطی میں بھی اہم کردار رہا ہے اور اگر ایران کا اندرونی سیاسی منظرنامہ بدلتا ہے تو اس کا رنگ علاقے کی سیاسی تصویر میں بھی نظر آئے گا۔

بی بی سی کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی نے سعودی عرب میں مقیم سینئر صحافی اور تجزیہ نگار خالد المعینہ سے پوچھا کہ ایرانی اصلاح پسندوں کی کامیابی کو سعودی عرب میں کس طرح سے دیکھا جا رہا ہے؟