اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

راجستھان میں ہندومت اور اسلام کا امتزاج

دنیا اور بالخصوص بھارت میں جب مذہبی ٹکراؤ اور اور کشیدگی زوروں پر ہے وہیں بھارت کی ریاست راجستھان میں لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو ایک ساتھ ، ہندو دھرم اور اسلام مذہب پر عمل کر رہے ہیں۔ اجمیر اور اس کے اطراف کے کئی اضلاع میں لاکھوں لوگ صدیوں سے دونوں مذاہب پر عمل کرتے آئے ہیں۔ کشیدگی کے اس دور میں بھی وہ اپنی اس انفرادی روایت کو برقرار رکھنے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔