اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلری کلنٹن کی پوزیشن مضبوط

امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے ملک کی گيارہ ریاستوں میں ڈیموکریٹ اور رپبلکن جماعتوں کے حامیوں کی جانب سے اپنے پسندیدہ امیدوار کے چناؤ کے لیے منگل يا سپر ٹيوزڈے کو ہونے والی ووٹنگ میں ہلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ترین امیدواروں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ہلری کے قریب ترین حریف برنی سینڈرز چار رياستوں ميں يہ انتخابات جيت سکے اور ٹرمپ کے حریف ٹیڈ کروز کي دو ریاستوں ميں جیت ہوئی۔