اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رمادی کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈز کی اپیل

عراقی حکومت نے نام نہاد دولت اسلامیہ کے قبضِے سے واپس لیے جانے والے تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو کے لیے عالمی برادری سے فنڈز کی اپیل کی ہے۔ حکومت کے بقول اس کے لیے ایک ارب ڈالر درکار ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی رمادی کے شہر میں ہوئی ہے جہاں اقوم متحدہ کے بقول 15 سو سے زیادہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ احمد ماہر کی رپورٹ زیاد ظفر کی زبانی