اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’الطاف حسین کی صحت ٹھیک ہے‘

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حال ہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے اہم سابق رہنماؤں، مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی نے ایم کیو ایم کی قیادت پر رشوت، بھتہ خوری، ٹارگٹڈکلنگ اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ ہونے جیسے الزامات لگائے تھے۔ تاہم اس بار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی زبانی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی نے لندن میں ایم کیوایم کی سپریم کونسل کے سربراہ ندیم نصرت سے لندن میں بات کی اور ان سے پوچھا کہ الطاف حسین نے اس موضوع پر اب تک اپنا کوئی ردعمل یا بیان کیوں نہیں جاری کیا؟