اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’کسی تہوار پر انتہائی سکیورٹی پہلی مرتبہ‘

بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں شدت پسند حملوں کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور حساس مقامات پر نیشنل سکیورٹی گارڈز کے کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ انتہائی حفاظتی انتظامات ہندو تہوار ماہا شیوراتری کے موقع پر کیے گئے ہیں۔ گجرات کے وزیر داخلہ رجنی پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں مرکز سے یہ اطلاع ملی تھی کہ مشتبہ شدت پسند ریاست میں داخل ہو چکے ہیں۔ بی بی سی کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی نے ریاستی دارالحکومت احمد آباد میں بی بی سی ہندی سروس کے نامہ نگار انکُر جین سے اس خبر کی مزید تفصیل جاننا چاہی۔