اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’شہباز تاثیر ازبکوں کے پاس تھے‘

افغان اور طالبان امور کے تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی کے مطابق شہباز تاثیر کے اغوا کے بعد خبریں آئی تھیں کہ وہ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے دہشتگردوں کے قبضے میں ہیں اور لگتا ہے وہ زابل کی لڑائی میں طالبان کے ہاتھ آ گئے تھے۔

بی بی س اردو کے پروگرام سیربین میں شفیع نقی جامعی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر آئی ایم یو کے مطالبات منظر عام پر آئے تھے، جن میں 25 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ ان قیدیوں میں ممتاز قادری کا نام بھی شامل تھا۔

سنیے رحیم اللہ یوسفزئی کے ساتھ ہماری گفتگو۔