اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سفید دیو‘ کے گرنے کا منظر

ارجنٹائن کے سب سے بڑے سیاحتی مقاموں میں سے ایک پیریٹو مورینو گلیشیئر ہے جسے ’سفید دیو‘ بھی کہا جاتا ہے۔ فٹیج میں اسکے ایک حصے کو ٹوٹ کر پانی میں گرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ سانتا کروز صوبے میں اس ڈرامائی منظر کو فلمبند کیا گیا۔ اس گلیشیئر سے تقریباً ہر چار سال بعد بڑے بڑے حصے ٹوٹ کر نیچے پانی میں گر جاتے ہیں۔ آخری مرتبہ ایسا 2012 میں ہوا تھا۔