اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ایف آئی اے کو سنا ہے، جواب ابھی نہیں دیا‘

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے سابق مئیر اور متحدہ قومی مومنٹ یا ایم کیو ایم کے سابق راہنما مصطفیٰ کمال سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ شاہد حیات نے آج ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مصطفی کمال ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔ مگر حال ہی میں انھوں نے الطاف حسین پر سنگین الزامات لگانے کے بعد نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی قیادت ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔ بی بی سی کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی نے مصطفٰی کمال سے ان کے لگائے ہوئے الزامات اور ان کے آئندہ پروگرام کے بارے میں بات کی، مگر پہلے ان سے پوچھا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ شاہد حیات آپ سے کیا تعاون چاہتے ہیں اور آپ کس حد تک جانے کو تیار ہیں؟