اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

روس کا شام سے انخلا

روس کے صدر ولادی میر پوتن کے احکامات پر شام سے روسی فوج کے انخلا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ روسی صدر نے پیر کو غیر متوقع طور پر شام سے روسی افوج کے 'بڑے حصے' کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ شام میں اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ روسی افواج کی واپسی کے باوجود شامی صوبے لاذقیہ میں روس کا ایئربیس اور بحیرۂ روم میں بحری اڈے پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ لیس ڈوسٹ کی رپورٹ پیش کر رہی ہیں مہوش حسین۔