اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جنوبی ایشیا میں امن کی ایک نئی کوشش

انڈيا میں ایک طرف ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں انڈيا و پاکستان کے میچ کی تیاریاں ہیں تو دوسری جانب سرحد پر گذشتہ روز دونوں ملکوں کے کئی سرکردہ فلم ہدایت کار اور فلمی ہستیاں امن ایک نئی کوشش کے طور پر جمع ہوئیں۔

’زیل فار یونیٹی‘ نام کے ایک نئے آغاز کے تحت دونوں ملکوں کے چھ چھ ہدایت کاروں کی بارہ فلمیں دونوں ملکوں کے سينیما گھروں میں ایک ساتھ دکھائی جائیں گی۔ واہگہ سرحد سے ہمارے نامہ نگار شکیل اختر کی رپورٹ۔