اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مجھے معلوم ہے ہمیں کیا کرنا ہے‘

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انھیں معلوم ہے کہ خود انھیں اور ان کی ٹیم کو آنے والے دنوں میں کیا کرنا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل چیز ’ہماری کارکردگی ہے اور ہمیں اب پرفارمنس دکھانی ہو گی۔‘

بھارت کے خلاف میچ ہارنے کے بعد سے ان کی کپتانی اور ٹیم کی کارکردگی پر کی جانے والی شدید تنقید کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’لوگوں کی جانب بہت تنقید ہوتی رہتی ہے، ہمیں اس تنقید کو مثبت انداز میں لینا چاہیے۔‘

شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس کی ایک مختصر ویڈیو دیکھیے۔