نکیتہ کماری
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’میں بہت بڑی کرکٹر بننا چاہتی ہوں‘

بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ہرانے کے بعد اب پاکستان کی ویمنز ٹیم کل یعنی چوبیس مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنے میچ کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ میچ دہلی کے اسی گرؤانڈ یعنی فیروز شاہ کوٹلہ میں ہی ہو گا جہاں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو ڈکورتھ لوئس نظام کے تحت مات دی تھی۔ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی لڑکیوں کو سماجی دباؤ کا سامنا کر پڑتا ہے لیکن اب اس میں تبدیلی آ رہی ہے اور اس معاشرتی تنگ نظری کے خلاف خواتین کی مسلسل جدوجہد کے بعد اب جنوبی ایشیا میں ویمنز کرکٹ کے لیے حالات کسی حد تک تو ساز گار ہوئے ہیں لیکن عوام کی ویمنز کرکٹ میں کتنی دلچسپی ہے؟ اسی کا جائزہ لیا ہے دہلی سے ہماری ساتھی ارم عباسی نے۔