اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ضربِ عضب پنجاب تک پھيلانے کا وقت آ گيا؟

لاہور کے گلشنِ اقبال پارک میں اتوار کو ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس حملے میں تين سو سے زيادہ افراد زخمی بھي ہوئے ہيں، جن میں سے بہت سوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں مسیحی براداری کے افراد بھي شامل ہیں۔

کیتھولک مسیحوں کے رہنما پوپ فرانسس نے پاکستانی حکام پر زور ديا ہے کہ وہ مذہبی اقليتوں کو تحفظ فراہم کرے۔ دوسري جانب سکيورٹي اداروں نے پنجاب کے مختلف علاقوں ميں کارروائيوں کا آغاز کيا ہے۔ لاہور سے رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ