اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

میانمار: وہ دن کہ جس کا وعدہ تھا

نصف صدی سے زيادہ عرصے بعد میانمار یا برما کے پہلے منتخب سویلین صدر ’ٹِن چو‘ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر نے کہا کہ وہ قومی مفاہمت اور ايک ايسا آئين جو کہ اب تک فوج کو وسیع پیمانے پر سیاسی اختیارات فراہم کرتا رہا ہے اُس میں تبدیلی کے لیے کام کریں گے۔ گذشتہ سال نومبر کےانتخابات میں فاتح نیشنل لیگ فار ڈيمو کرسي کی مرکزی رہنما آنگ سان سوچی قانونی طور پر صدر کے عہدے پر فائز نہیں ہوسکتیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ پشت پر رہ کرصدر کی رہنمائی کریں گی۔