اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آسام ميں انتخابات اور مسلمانوں کے تحفظات

انڈيا کی دو ریاستوں مغربی بنگال اور آسام کی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے گئے۔ آسام میں بی جے پی نے غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کے سوال کو اپنی انتخابی مہم کا سب سے اہم موضوع بنا رکھا ہے۔ ریاست کے تيس فیصد بنگلہ نژاد مسلمانوں کو خدشہ ہے کہ سياسي جماعتيں انتخاب جیتنے کے لیے غیر ملکی شہریوں کے نام پر اُنہیں نشانہ بنا رہی ہيں۔ آسام کے انتخابات وزیراعظم نريندر مودی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے شکیل اختر کی رپورٹ۔