اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کشمیر میں ہلاکتوں کے بعد کرفیو

انڈيا کے زیرانتظام کشمیر میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے تین ہلاکتوں کے بعد کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ آج کرفیو کے باوجود کپواڑہ اور دوسرے اضلاع میں مظاہرین نے ہند مخالف احتجاج کیا جس کے دوران پولیس ایکشن میں ایک اور نوجوان ہلاک ہوگیا۔

وزیراعلی محبوبہ مفتی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے انڈين وزیردفاع سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ سرینگر سے ریاض مسرور کی رپورٹ۔