اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہمسائےبلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہیں‘

بلوچستان سے سابق سینٹر اور جعمیت علمائے پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی رحمت اللہ کاکٹر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ملکوں سمیت بیرونی عناصر بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں بات کرتے ہوئے رحمت اللہ کاکٹر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مشکل یہ ہے کہ اس کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں اور بلوچستان کی جیوسٹریجک پوزیشن کی وجہ سے انڈیا سمیت ہمسائیہ ممالک کے پاکستان میں مفادات ہیں۔

انھوں نے کہا فرقہ واریت کو کچھ ملک کے اندر سے جبکہ کچھ بیرون ملک سے مدد مل رہی ہے۔ انھوں نے ملک کی مذہبی جماعتیں فرقہ واریت میں ملوث نہیں ہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی بلوچستان میں مصروف عمل ہیں اور باقاعدہ گروہوں کی فنڈنگ ہو رہی ہے۔