اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’عوام نے عدالتی کمیشن کا مطالبہ نہیں کیا‘

پانامہ لیکس میں دوسرے افراد کے ساتھ ساتھ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے نام آنے کے بعد وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان تو کر دیا ہے تاہم حزب اختلاف کی جماعتوں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف یا پی ٹی آئی، نے اس کمیشن کے ٹی او آرز یعنی دائرۂ اختیار کے بارے میں شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بی بی سی کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی کے ساتھ گفتگو میں وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے وزیرِ اعظم کے اقدامات کا دفاع کیا اور کہا کہ عدالتی کمیشن کا مطالبہ عوام کی جانب سے نہیں کیا گیا۔