اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’انھیں ان کے بلوں میں گھس کر ماریں گے‘

باغی کردوں کی تنظیم کردستان ورکرز پارٹی، پی کے کے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ ترکی کے خلاف جنگ تیز کرنے کو تیار ہے کیونکہ اُسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ تنظیم کے سربراہ جےمِل بایک نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں۔ دوسری جانب صدر اردوان کے ایک مشیر نے کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو رد کر دیا ہے۔ بي بي سي کے نامہ نگار ائين پينل کي خصوصي رپورٹ پيش کر رہے ہيں غضنفر حيدر