پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’دونوں طرف ایسے عناصر ہیں جو امن پر یقین نہیں رکھتے‘

پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈیا میں ایسی قوتیں موجود ہیں جو کہ امن پر یقین نہیں رکھتیں اور دونوں ممالک میں کشیدگی اِنہی قوتوں کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔

حنا ربانی کھر لندن میں بی بی سی کے نیو براڈکاسٹنگ ہاؤس آئیں جہاں ہمارے ساتھي جاوید سومرو نے ایک خصوصی انٹرویو میں اُن سے پوچھا کہ انڈین انٹیلی جنس ایجنسی را پر پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے کے الزامات میں کتنی صداقت ہے؟