انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کا مومی مجسمہ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مودی کا مومی مجسمہ مادام تسود میں

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی آج مادام تسود کے میوزیم میں براک اوباما اور انگيلا ميرکل جیسی شخصیات کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔

ان کے مومي مجسمے کو جمعرات کو میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے۔ اس مجسمے پر ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ خرچ ہوئے ہیں اور اسے مکمل کرنے میں چار ماہ لگے ہیں۔

ہمارے ساتھی راہل جوگیلکر نے مادام تسود جا کر نریندر مودی کے مجسمے سے ملاقات کی۔