اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مالک پر پابندی سے انڈسٹری پر اثر تو پڑا ہے‘

پاکستان میں فلم ’مالک‘ پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے جس پر عدالتی کاروائی جاری ہے تاہم اس فلم پر پابندی کے بعد سینما انڈسٹری کو نقصان تو ہوا ہے لیکن حالات مایوس کن نہیں۔

پاکستانی سینما کی سب سے بڑی چین ’سنی پلیکس‘ کے سربراہ ہاشم رضا سے ہماری ساتھی نازیہ میمن نے پوچھا کہ فلم مالک پر پابندی سے پاکستان کی فلم انڈسٹری پر کیا اثر پڑے گا؟