مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی الیکشن ریلی کے دوران
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مغربی بنگال: ریاستی انتخابات میں مسلمانوں کا کردار

انڈيا کی ریاست مغربی بنگال میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی پارٹي ترینمول کانگریس نے گذشتہ انتخابات ميں ریاست میں کمیونسٹ پارٹي کا چونتیس برس کا اقتدار ختم کیا تھا، اور اب وہ دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کی امید کر رہی ہے۔

ریاست کی ستائیس فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور وہ ریاست کی سب سے غریب اور پسماندہ برادری ہیں۔ مبصرين کا خيال ہے کہ مسلمان اِن انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

کولکتہ سے شکیل اختر کی رپورٹ