اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رینجرز اور زیرِحراست ہلاکتیں

کراچی میں رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ایک ملزم کی زیرِحراست ہلاکت کے اعتراف کے بعد بری فوج کے سربراہ کی طرف سے بھی واقعے کی تفتیش کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم اُن بہت سے دوسرے واقعات کے بارے میں ابھی بھی کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے جن میں نیم فوجی رینجرز پر ملزمان کو زیرِحراست تشدد سے یا فرضی مقابلوں میں ہلاک کر دینے کے الزمات عائد کیے جاتے ہیں۔ انسانی حقوق کا کمیشن بھی ایسے واقعات کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تفتیش کرانے پر زور دیتا رہا ہے۔ کراچی سے ریاض سہیل۔