اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ممبئی پولیس کے بے باک ساتھی

معاشی ترقی، معاشرتی انقلاب اور تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے اس دور میں دنیا کے کئی ممالک میں لوگ نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔ معاشرتی ترقی کے جذبے سے سرشار یہ افراد ان مسائل کے نت نئے حل تلاش کر رہے ہیں جن کا سامنا انسان صدیوں سے کر رہا ہے۔

بی بی سی کی ٹیمیں ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے سفر پر روانہ ہوئیں اور ان لوگوں سے بات کی جو ان مسائل کو ایک نئی سوچ ، ایک نئے انداز سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

اسی حوالے سے انڈیا کے سب سے بڑے تجارتی شہر ممبئی کے شمالی مضافات میں مقامی پولیس نے بھی ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد خواجہ سراؤں یا ٹرانس جینڈر افراد کو معاشرے کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔ اپنے اس انوکھے منصوبے کے تحت مقامی پولیس اب تک اپنے 50 نئے رضاکار دوستوں کو تربیت فراہم کر چکی ہے جو اپنی نئی ذمہ داری بڑے شوق سے ادا کر رہے ہیں۔

یہ ’بدلتی سوچ، بدلتے انداز‘ کے سلسلے کی پہلی مختصر فلم ہے اور اس کے لیے ہم سکول فاؤنڈیشن (Skoll Foundation ) کے تعاون کے مشکور ہیں۔