ادلب
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شامی عوام اب پناہ گزین کیمپوں میں بھی محفوظ نہیں

اقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ شامی صوبہ ادلب میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے میں واقع پناہ گزین کیمپ پر ہونے والا فضائی حملہ جنگی جرم کے مترادف ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے میں کم سے کم 30 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کیمپ میں زیادہ تر وہ لوگ آباد ہیں جو حلب سے نقل مکانی کر کے آئے تھے۔ ادھر عارضی جنگ بندی کے باوجود ملک کے سب سے بڑے شہر حلب کے قریب ہونے والی شدید جھڑپوں میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عادل شاہ زیب کی رپورٹ