اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’علی گیلانی کی بازیابی کے لیے تاوان ادا نہیں کیا‘

افغانستان میں غیر ملکی فوجی حکام کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو افغان اور غیر ملکی فوجیوں کی ایک مشترکہ کارروائی میں ملک کے جنوب مشرقی صوبے پکتیکا سے بازیاب کرایا گیا ہے۔

علی حیدر گیلانی کو تین برس قبل اِنتخابی مہم کے دوران صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔ اسی بارے ميں ہمارے ساتھي ہارون رشيد نے پاکستان میں افغانستان کے سفير ڈاکٹر حضرت عمر زاخيلوال سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے کوئی تاوان ادا نہیں کیا گیا۔