اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ٹرانس جینڈر بھی اتنے ہی اچھے ماڈلز

معاشی ترقی، معاشرتی انقلاب اور تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے اس دور میں دنیا کے کئی ممالک میں لوگ نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔ معاشرتی ترقی کے جذبے سے سرشار یہ افراد ان مسائل کے نت نئے حل تلاش کر رہے ہیں جن کا سامنا انسان صدیوں سے کر رہا ہے۔

بی بی سی کی ٹیمیں ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے سفر پر روانہ ہوئیں اور ان لوگوں سے بات کی جو ان مسائل کو ایک نئی سوچ ، ایک نئے انداز سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

اسی حوالے سے تھائی لینڈ میں ایک ماڈلنگ کپمنی نے کچھ عرصہ پہلے خواجہ سراؤں یا ’ٹرانس جینڈر‘ افراد کو بطورِ ماڈل متعارف کرانا شروع کیا۔ ایپل ماڈل مینیجمنٹ کی بانی کی یہ کوششیں رنگ لائیں اور اب ان کی دیکھا دیکھی دنیا میں کچھ دیگر کمپنیاں بھی ٹرانس جینڈر ماڈلز کو فیشن اور دیگر اشتہارات میں جگہ دے رہی ہیں۔

یہ ’بدلتی سوچ، بدلتے انداز‘ کے سلسلے کی دوسری مختصر فلم ہے اور اس کے لیے ہم سکول فاؤنڈیشن (Skoll Foundation ) کے تعاون کے مشکور ہیں۔