اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

فلوجہ کا محاصرہ، لوگوں فاقہ کشی

عراقی اراکين پارلیمان نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ وہ شہر فلوجہ کا محاصرہ ختم کرے تاکہ اندر پھنسے ہوئے ہزاروں شہریوں تک خوراک اور طبی امداد پہنچائی جا سکے۔ فلوجہ گذشتہ دو سال سے نام نہاد دولت اسلامیہ کے قبضے میں ہے اور عراقی حکومت نے اس کا چھ ماہ سے سخت محاصرہ کر رکھا ہے۔ بی بی سی کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر میں متعدد لوگ فاقہ کشي سے مرے ہیں اور زندہ رہنے کے لیے گھانس اور جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ بی بی سی عربی سروس کے احمد ماہر کی خصوصی رپورٹ زياد ظفر کی زبانی