اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ریکارڈ تعداد میں تارکین وطن کے یورپ آنے کا خدشہ

صرف گزشتہ ایک ہفتے میں اٹلی کے قریب سمندری راستے سے آنے والے دو ہزار پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچایا گیا ہے۔ رواں برس بحیرہ روم کے ذریعے لیبیا سے یورپ آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں اٹلی میں پہلے تین ہفتے میں اٹھارہ ہزار نئے تارکین وطن پہنچے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں اسی فیصد زیادہ ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کرسچن فریزر کو بین الاقوامی پانیوں میں ایک ریسکیو بوٹ تک رسائی حاصل ہوئی۔ ان کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں عادل شاہ زیب