اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

افغانستان میں ہزارہ کمیونٹی سراپا احتجاج

افغانستان میں ہزارہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد ترکمانستان سے افغانستان کو بجلی فراہم کرنے والے منصوبے کا روٹ ہزارہ اکثریتی صوبوں سے تبدیل کرنے کے خلاف دارالحکومت کابل میں سراپا احتجاج ہیں۔ کابل شہر مظاہروں کے باعث تقریباً بند ہو چکا ہے اور پولیس نے صدارتی محل اور حکومتی دفاتر تک جانے والے راستے بند کر دیے ہیں۔ ہزارہ مظاہرین حکومت پر متعصب ہونے کے الزامات لگا رہے ہیں لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ روٹ تبدیل کرنے سے منصوبے کی افادیت زیادہ اور اس پر آنے والی لاگت کم ہو گی۔ عبداللہ نظامی کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں عادل شاہ زیب