اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برطانیہ میں بچوں پر ’بھوت پریت کے ساؤں‘ میں اضافہ

بچوں کی بہبود کے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ بچوں کو ہولناک سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کے خاندان والوں کا خیال ہے کہ ان پر چڑیلوں کا سایا ہے۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کو بھوت پریت کے سائے سے ’نجات دلانے کے لیے‘ ان پر جسمانی سختیاں کی گئیں ہیں۔ اس عمل کے دوران بچوں کی آنکھوں اور جنسی اعضا میں مرچیں ملی جاتی ہیں اور چند ایک واقعات میں بچوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔ گذشتہ سال برطانیہ میں میٹروپولیٹن پولیس نے ایسے 60 واقعات دیکھے جو اس سے تین سال قبل کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہیں۔ اب ملک میں خدشات بڑھ رہے ہیں کہ بھوت پرتوں کے کیسوں کو صحیح طریقے سے ریکارڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔