اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’آگ کےگولے‘ کو کیمرے میں اتار لیا گیا

شمال مشرقی امریکہ اور کینیڈا کے کچھ حصوں میں منگل کی صبح آسمان پر ایک بڑا آتشیں گولہ دکھائی دیا ہے جس کی روشنی کئی مقامات پر دیکھی گئی۔ روشنی کا یہ گولہ بظاہر ایک شہاب ثاقب کی وجہ سے پیدا ہوا تھا جو ہماری زمین کی فضا سے گذرنے کے دوران جلتا رہا۔ اس منظر کو ’پلاٹسبرغ‘ پولیس محکمہ کی جانب سے گاڑی کے ڈیشبورڈ کے کیمرے میں محفوظ کر لیا گیا جو آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔