اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’واٹر ڈاکٹر‘ کی قطرہ قطرہ کامیابی

عالمی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارہ ورلڈ اکنامک فورم ہر سال معیشت کو درپیش بڑے بڑے خطرات کا جائزہ لیتا ہے۔ ادارے کی سنہ 2016 کی ’عالمی خطرات‘ کی رپورٹ کے مطابق آج ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کی قلت ہے۔

حال ہی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق بھی ورلڈ اکنامک فورم کی تائید کرتی ہے۔ اِس تحقیق کے مطابق آج تقریباّ چار ارب لوگوں، یعنی دنیا کی دو تہائی آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

انڈیا، جہاں کی اسی فیصد زراعت کا انحصار بارش کے پانی پر ہے، وہاں میاپا مساگی نامی ’واٹر ڈاکٹر‘ نے بارش کے پانی کو جمع کرنے کی ایک سادہ ترکیب نکالی ہے۔

یہ ’بدلتی سوچ، بدلتے انداز‘ کے سلسلے کی پانچوں مختصر فلم ہے اور اس کے لیے ہم سکول فاؤنڈیشن (Skoll Foundation ) کے تعاون کے مشکور ہیں۔