اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا کا خلائی شٹل کا کامیاب تجربہ

انڈیا نے ایسی خلائی شٹل تیار کرنے کی راہ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے جسے دوبارہ استعمال کیا جاسکے گا۔خلائی تحقیق کے انڈین ادارے اسرو نے پیر کی صبح جنوبی ریاست آندھر پردیش کے سری ہری کوٹہ سٹیشن سے ایک خلائی جہاز زمین کے مدار میں بھیجا جسے بعد میں کامیابی کے ساتھ خلیج بنگال میں اتارا گیا۔یہ خلائی شٹل صرف ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنے اور اسے آزمانے کے لیے تیار کی گئی تھی۔