اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سمندر میں تیرنا اور وہ بھی کلاس روم سے؟

ذرا تصور کیجیے کہ آپ اپنی کلاس روم سے دور دراز ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ لندن میں واقع یہ سکول ورچوئل ریالٹی کے ذریعے ایسا ہی کر رہا ہے۔ وی آر ہیڈ سیٹس کے ساتھ یہ بچے اہرام مصر کی سیر کر سکتے ہیں، سمندر میں تیر سکتے ہیں اور ہماری دنیا کو خلا سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اسے ممکن بنانے کے لیے سمارٹ فونز پر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کہ انھیں گتے کے ہیڈ سیٹس میں نصب کیا گیا۔