اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’خواتین کا قرض لینا اب شرم کی بات نہیں‘

دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی نسل در نسل غربت کی دلدل میں پھنسے رہنے کی ایک بڑی وجہ بینکوں میں ان کے پاس گروی رکھوانے کے لیے اثاثوں کا نہ ہونا ہے۔

تھائی لینڈ میں اس مسئلے کو حل کرنے کا بیڑا بدھ مت کے پیروکاروں یا بھکشووں نے اٹھا لیا ہے جو مذہبی رہنمائی کے علاوہ ملک کے دیہاتوں میں غریب لوگوں کو چھوٹے قرصے فراہم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اردن میں بھی کم سرمائے کے ساتھ کاروبار شروع کرنے کی خواہش مند خواتین کے لیے مائیکروفنڈ ضروری سرمایہ فراہم کر رہا ہے۔ ان خواتین نے عام بینکوں کی جانب سے مایوس ہو کر مائیکروفنڈ کا رخ کیا اور ان میں سے بیشتر اب نہ صرف اپنے ذاتی کاروبار قائم کر چکی ہیں بلکہ ادارے کا قرض بھی لوٹا چکی ہیں۔

یہ ’بدلتی سوچ، بدلتے انداز‘ کے سلسلے کی آٹھویں مختصر وڈیو ہے اور 16 وڈیوز پر مشتمل اس سلسلے کے لیے ہم سکول فاؤنڈیشن (Skoll Foundation ) کے تعاون کے مشکور ہیں۔