اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ریو اولمپکس شیڈول کے مطابق

عالمی ادارۂ صحت نے ڈیڑھ سو طبی ماہرین کی اس وارننگ کو مسترد کر دیا ہے جس میں زِکا وائرس کي وجہ سے ریو اولمپکس کو ملتوی یا برازیل سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سائنسدان کہتے ہيں کہ مچھر سے پھیلنے والا یہ وائرس، جو سنگین پیدائشی نقائص کا سبب ہے، ملک میں قابو سے باہر ہے۔ اور ریو جانے والے لاکھوں شائقین اس وائرس کو دنیا بھر میں پھیلا سکتے ہیں۔ وِل راس کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں عمر آفریدی۔