اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’عمر تو صرف ایک ہندسہ ہے‘

کسی زمانے میں ریٹائر منٹ کا مطلب گھر بیٹھ جانا ہوتا تھا لیکن ہانگ کانگ میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس ریٹائرمنٹ کے بعد ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنا ممکن نہیں۔

ہانگ کانگ میں سنہ 2036 تک ہر چار میں سے ایک شخص کی عمر پینسٹھ سال سے اوپر ہو جائے گی اور یہاں پنشن کا نظام ایسا ہے کہ بہت سے عمر رسیدہ افراد کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوں گے کہ وہ اپنا بڑھاپا آرام سے بسر کر سکیں۔

اسی مسئلے سے نمٹنے کے لیے جنگکو ہاؤس کے نام سے ریستورانوں کے سلسلے کا آغاز کیا گیا ہے جہاں صرف ساٹھ سال سے زیادہ کے مردوں اور خواتین کو ملازمت دی جاتی ہے۔ ان عمر رسیدہ افراد کی اکثریت یہی کہتی ہے کہ وہ کام میں خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ عمر تو محض ایک ہندسہ ہے، اصل بات آپ کی ہمت ، آپ کا جذبہ ہے۔

یہ ’بدلتی سوچ، بدلتے انداز‘ کے سلسلے کی دسویں مختصر وڈیو ہے اور 16 وڈیوز پر مشتمل اس سلسلے کے لیے ہم سکول فاؤنڈیشن (Skoll Foundation ) کے تعاون کے مشکور ہیں۔